سکیورٹی گارڈ کی باصلاحیت بیٹی انٹرنیشنل کرکٹر بن گئی

سکیورٹی گارڈ کی باصلاحیت بیٹی انٹرنیشنل کرکٹر بن گئی

لاہور(سپورٹس ڈیسک)سکیورٹی گارڈ کی باصلاحیت بیٹی انٹرنیشنل کرکٹر بن گئی۔لودھراں سے تعلق رکھنے والی شہر بانو نے ملائشیا میں ویمنز انڈر 19 ٹی ٹونٹی ایشیاء کپ میں نیپال کے خلاف میچ سے انٹرنیشنل کیریئر کا آغاز کیا ہے ۔

ہیڈ کوچ محسن کمال نے لیفٹ آرم فاسٹ بالر شہر بانو کو ڈیبیو کیپ پہنائی۔ مینجمنٹ اور کھلاڑیوں نے ڈیبیو کرنے والی کھلاڑی شہر بانو کو انٹرنیشنل کیریئر شروع کرنے پر مبارک باد دی۔ویمن انڈر 19 ایشیاء کپ میں نیپال نے پاکستان کو 6 وکٹ سے ہرا دیا۔پاکستان ویمن ٹیم نے پہلے کھیلتے ہوئے 5 وکٹ پر 104 رنز بنائے ۔کومل خان 38 اور ماہم انیس 29 رنز بناکر نمایاں رہیں۔نیپال ویمن انڈر ٹیم نے ہدف 6 گیندیں قبل حاصل کر لیا، پوجا موہاٹو 47 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں