ڈومیسٹک کرکٹ ٹورنامنٹس کے مکمل شیڈول کا اعلان

 ڈومیسٹک کرکٹ ٹورنامنٹس کے مکمل شیڈول کا اعلان

راولپنڈی (سپورٹس رپورٹر)پاکستان کرکٹ بورڈ نے 2025 میں ہونے والے ڈومیسٹک کرکٹ ٹورنامنٹس کے مکمل شیڈول کا اعلان کر دیا ہے ، تین فرسٹ کلاس ٹورنامنٹس بشمول پریذیڈنٹ ٹرافی گریڈ ون۔۔۔

 پاکستان کے بمپر ڈومیسٹک کرکٹ کیلنڈر کے اہم ٹورنامنٹس ہوں گے ۔پی سی بی کے مطابق ریڈ بال کے علاوہ وائٹ بال کے ٹورنامنٹس پر بھی توجہ دی جائے گی جس میں ایک 50 اوورز کا لسٹ اے ایونٹ، تین ٹی 20 اور ایک نان فرسٹ کلاس تین روزہ ٹورنامنٹ شامل ہے ، ایج گروپ ٹورنامنٹس میں کچھ تبدیلیاں کی گئی ہیں جن میں انڈر 15، انڈر 17 ون ڈے کپ اور انڈر 19 تین روزہ ٹرافی شامل ہے ، 2025میں 21ڈومیسٹک، ایج گروپ اور پاتھ ویز ٹورنامنٹس منعقد ہوں گے ، اس میں کم از کم 131 فرسٹ کلاس، 37 پچاس اوورز کے لسٹ اے اور 119 ٹی 20 میچز شامل ہیں ۔مزید برآں ملک بھر میں کلب، ایج گروپ، سکولوں، کالجوں اور یونیورسٹیوں کے دس ہزار سے زیادہ میچز ہوں گے جس سے نیا ٹیلنٹ سامنے آئے گا، 18 ٹیموں پر مشتمل قومی ٹی 20 کپ مارچ میں ہو گا ، پریذیڈنٹ ٹرافی گریڈ ٹو ، نان فرسٹ کلاس تین روزہ ڈیپارٹمنٹل ٹورنامنٹ اپریل اور مئی میں کھیلا جائے گا ، پاکستان سپر لیگ کا دسواں ایڈیشن اپریل اور مئی میں ہو گا جس کے بعد سینئر مینز کے ڈومیسٹک ایونٹس تین ماہ کے لیے رک جائیں گے ۔اس مدت کے دوران پی سی بی 16 ریجنز میں تربیت، فٹنس اور کنڈیشننگ کیمپ منعقد کرے گا ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں