چیمپئینز ٹرافی، شکیب کیلئے بھی خطرے کی گھنٹی بج گئی

چیمپئینز ٹرافی، شکیب کیلئے بھی خطرے کی گھنٹی بج گئی

ڈھاکہ (سپورٹس ڈیسک)بنگلادیش کے سابق کپتان اور آل راؤنڈر شکیب الحسن کی پاکستان میں شیڈول چیمپئینز ٹرافی 2025میں سکواڈ میں شمولیت غیر یقینی دیکھائی دینے لگی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق انگلش کاؤنٹی چیمپئن شپ کے دوران سابق بنگلادیشی کپتان و آل راؤنڈر شکیب الحسن کے بالنگ ایکشن کو مشکوک قرار دیدیا گیا تھا۔گزشتہ ماہ انگلینڈ کی لافبرو یونیورسٹی میں ٹیسٹ کیا گیا اور وہ ٹیسٹ پاس کرنے میں ناکام رہے تھے ، جس کے نتیجے میں ان پر ڈومیسٹک اور انٹرنیشنل کرکٹ میں بالنگ کرنے پر پابندی عائد کر دی گئی تھی۔ تاہم شکیب الحسن چنئی میں دوبارہ بالنگ ٹیسٹ کروائیں گے جس کے بعد انکے مستقبل کا فیصلہ ہوسکے گا، اگر کرکٹر دوبارہ ٹیسٹ میں ناکام ہوئے تو انکی چیمپئینز ٹرافی سکواڈ میں شرکت مشکوک ہوگی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں