قومی ٹیم کا نیوزی لینڈ میں پراؤ ، ٹی 20 سیریز کی ٹرافی کی رونمائی

لاہور (سپورٹس ڈیسک ) قومی کرکٹ ٹیم نے نیوزی لینڈ میں پڑاؤ ڈال دیا،کھلاڑی دبئی سے کرائسٹ چرچ پہنچے ،قومی سکواڈ نے گزشتہ روز آرام کیاجبکہ آج مقامی وقت کے مطابق 1 بجے پریکٹس کرے گا۔
پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان ٹی 20 سیریز کیلئے ٹرافی کی رونمائی کردی گئی ہے ۔ پاکستان کے محمد حارث اور نیوزی لینڈ کے بائولر ایش سودھی نے ٹرافی کی رونمائی کی۔ ٹرافی کی رونمائی کرائسٹ چرچ کے مقام پورٹ ہلز پر کی گئی۔دونوں ٹیموں کے درمیان 5 ٹی ٹونٹی میچز کی سیریز کا پہلا میچ پرسوں کرائسٹ چرچ میں کھیلا جائے گا۔سیریز کا دوسرا میچ 18 مارچ کو ڈنیڈن، تیسرا میچ 21 مارچ کو آکلینڈ، چوتھا میچ 23 مارچ کو ماؤنٹ منگوئنی جبکہ پانچواں میچ 26 مارچ کو ویلنگٹن میں کھیلا جائے گا۔واضح رہے کہ قومی سکواڈ میں عبدالصمد اور حسن نواز بھی شامل ہیں جو پہلی مرتبہ پاکستان ٹیم میں منتخب ہوئے ہیں،دوسری جانب نیوزی لینڈ نے سیریز کے لیے ٹیم میں چیمپئنز ٹرافی کی فائنلسٹ ٹیم کے 7 کھلاڑیوں کو شامل کیا ہے ، آل راؤنڈر مائیکل بریسویل ٹیم کی قیادت کرینگے ۔