جرمنی کی پاکستان کو ہراکر جونیئر ہا کی سیریز میں 0-4 سے فتح

جرمنی کی پاکستان کو ہراکر جونیئر ہا کی سیریز میں 0-4 سے فتح

اسلام آباد(سپورٹس رپورٹر )پاکستان جرمن فرینڈشپ جونیئرہاکی سیریزمیں جرمنی نے آخری میچ میں پاکستان کو 1-4 گول سے شکست دے کر سیریز 0-4 سے اپنے نام کرلی۔

Advertisement
0 seconds of 0 secondsVolume 0%
Press shift question mark to access a list of keyboard shortcuts
00:00
00:00
00:00
 

اسلام آباد میں کھیلے گئے سیریز کے آخری میچ میں پاکستان کی طرف دے واحد گول دوسرے کوارٹر میں سفیان خان نے کیا،آخری میچ میں وفاقی سیکرٹری بین الصوبائی رابطہ ظہور احمد اور پاکستان میں جرمن سفیر الفریڈ گراناس نے اختتامی تقریب میں شرکت کی۔جبکہ ڈی جی پاکستان سپورٹس بورڈ یاسر پیرزادہ، سیکریٹری آرمی اسپورٹس بورڈ کرنل نبیل رانا بھی شریک ہوئے ۔سیریز کے ابتدائی تین میچز لاہور میں کھیلے گئے تھے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں