ایم ایس دھونی کے نئے روپ کی سوشل میڈیا پر دھوم

ایم ایس دھونی کے نئے  روپ کی سوشل میڈیا پر دھوم

ممبئی (شوبزڈیسک)معروف کرکٹر اور سابق بھارتی کپتان ایم ایس دھونی نے نیا روپ دھار لیا، فلم اینیمل سے متاثر اشتہار نے انٹرنیٹ پر دھوم مچا دی۔۔

Advertisement
0 seconds of 0 secondsVolume 0%
Press shift question mark to access a list of keyboard shortcuts
00:00
00:00
00:00
 

بھارتی فلم ڈائریکٹر سندیپ ریڈی وانگا کے ساتھ ایک اشتہار میں دھونی کو فلم اینیمل کے سٹائل میں لمبے بالوں کے ساتھ دیکھا گیا، اشتہار میں ایک لمحے پر دھونی نے وانگا سے مزاحیہ انداز میں پوچھا کہ یہ زیادہ تو نہیں لگ رہا؟ جس پر دلچسپ مکالمہ شروع ہو گیا۔یہ اشتہار ریلیز ہوتے ہی وائرل ہو گیا اور مداحوں نے دھونی کے اس منفرد روپ کو بے حد سراہا ہے ۔دھونی کی واپسی سے متعلق مزید بات کرتے ہوئے سابق کرکٹر ہربھجن سنگھ نے ایک انٹرویو میں انکشاف کیا ہے کہ دھونی ہر روز 2 سے 3 گھنٹے بیٹنگ کی مشق کر رہے ہیں تاکہ خود کو آئی پی ایل کے نئے سیزن کے لیے تیار رکھ سکیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں