نوجوان کھلاڑی نے بغیر اجازت کوہلی کا بیگ کھول کر پرفیوم نکال لیا

ممبئی (سپورٹس ڈیسک )آئی پی ایل کی فرنچائز رائل چیلنجرز بینگالورو (آر سی بی) کے نوجوان کھلاڑی سواستک چِکارا نے سٹاربیٹر ویرات کوہلی کا پرفیوم چرالیا ۔
آر سی بی کے فاسٹ بولر یش دیال نے ایکس پر ایک ویڈیو میں بتایا کہ کولکتہ میں میچ کے بعد سب ڈریسنگ روم میں بیٹھے تھے کہ سواستک چِکارا نے ویرات کوہلی کے بیگ کو بغیر اجازت کھولا اور پرفیوم کی بوتل نکال لی۔ سب ہنسنے لگے ۔ انہوں (ویرات کوہلی) نے کچھ نہیں کیا اور بیٹھ کر دیکھتے رہے ۔ سواستک چکارا نے کہا ‘ویرات کوہلی ہمارے بڑے بھائی ہیں۔ میں اس بات کو یقینی بنا رہا تھا کہ وہ کوئی خراب پرفیوم نہ استعمال کر رہے ہوں۔