پاکستان سپر لیگ ایک زبردست ٹورنامنٹ ہے :ڈیرل مچل

لاہور(سپورٹس ڈیسک)لاہور قلندرز کے غیر ملکی کھلاڑی ڈیرل مچل نے کہاہے کہ پاکستان سپر لیگ ایک زبردست ٹورنامنٹ ہے ۔
نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کراچی اور لاہور کا اچھا میچ ہو گا، کرکٹرز بڑے میچز انجوائے کرتے ہیں۔ اُمید ہے کراچی اور لاہور کے میچ میں اچھا کراؤڈ ہو گا، پی ایس ایل میں آئے ابھی تھوڑا وقت ہی ہوا ہے ، پاکستان میں اپنا ٹائم انجوائے کر رہا ہوں۔نیوزی لینڈ کی ٹیم نے پچھلے کچھ عرصے میں پاکستان میں کافی کرکٹ کھیلی ہے ، فرنچائز ٹورنامنٹس کھیل کر اب دنیا بھر کی کنڈیشن کا کافی اندازہ ہو جاتا ہے ، کنڈیشن جاننا کوئی بڑا ایڈوانٹیج نہیں، میچ کے دن پرفارم کرنا اہم بات ہے ۔ مصروف کرکٹ کیلنڈر کھلاڑیوں کے لیے چیلنج ضرور ہے ، میری کوشش ہوتی ہے کہ اہم ایونٹس کے لیے اپنی ٹیموں کو دستیاب رہوں، فرنچائز کرکٹ میں دیگر ملکوں کا کلچر اور کرکٹ ملتی لیکن ترجیح ہمیشہ اپنے ملک کے لیے کھیلنا ہے ۔ میرا ہدف یہی ہے کہ جس ٹیم کے لیے کھیلوں اس کو میچز اور ٹرافی جتواؤں، لاہور قلندرز کا پلیئر ڈویلپمنٹ پروگرام ایک زبردست کام ہے۔
، کراؤڈ کی سپورٹ انجوائے کرتا ہوں، اُمید ہے آنے والے میچز میں بھی قلندرز کو ایسے ہی سپورٹ ملے گی۔