کائنات امتیاز 10 ماہ کی بیٹی کے ساتھ کمنٹری میں مصروف

 کائنات امتیاز 10 ماہ کی بیٹی کے ساتھ کمنٹری میں مصروف

لاہور(سپورٹس ڈیسک )آئی سی سی ویمنز کرکٹ ورلڈکپ کوالیفائر میں سابق ویمن کرکٹر کائنات امتیاز 10 ماہ کی بیٹی کے ساتھ کمنٹری میں مصروف ہیں۔

کائنات امتیاز نے کہا کہ بیٹی کے ہمراہ مشکل ضرور ہورہی ہے لیکن سب ممکن بھی ہے کیونکہ ہمارے پاس کئی ایک مثالیں ہیں، کرکٹر بسمہ معروف بیٹی کے ساتھ 2 سال کرکٹ کھیلتی رہی ہیں اور میں اب کمنٹری کررہی ہوں۔انہوں نے کہا کہ 10 ماہ کی بیٹی ہے ، روئے گی تو سہی لیکن اس کے والد ساتھ موجود ہوتے ہیں، میری فیملی سپورٹ بہت مضبوط ہے ، شوہر بہت ساتھ دے رہے ہیں، آخر ان کی بھی بیٹی ہے ، کبھی کبھار میری والدہ میرے ساتھ ہوتی ہیں، فیملی سپورٹ ہو تو کوئی بھی قربانی دی جا سکتی ہے اور کامیابی حاصل کی جا سکتی ہے ۔ آئی سی سی ویمنز کرکٹ ورلڈ کپ کوالیفائر میں کمنٹری کر رہی ہوں اور میری والدہ امپائرنگ، اس سے اچھا کیا لمحہ ہوگا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں