اعظم کی جگہ ہوتا تو 100 دن میں 40 کلو وزن کم کرکے فلم بناتا:شعیب اختر

 اعظم کی جگہ ہوتا تو 100 دن میں 40  کلو وزن کم کرکے فلم بناتا:شعیب اختر

لاہور(سپورٹس ڈیسک )راولپنڈی ایکسپریس کے نام سے مشہور سابق فاسٹ بولر شعیب اخترنے کہاہے کہ اگر وہ اسلام آباد یونائیٹڈ کے وکٹ کیپر اعظم خان کی جگہ ہوتے تو 100 دن میں 40 کلو وزن کم کرکے دستاویزی فلم بناتے ۔

شعیب اختر نے اسلام آباد یونائیٹڈ کے کپتان شاداب خان کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ میں انہیں بطور بالر دیکھتا ہوں، بیٹنگ سے میرا کوئی لینا دینا نہیں۔ وہ ایک ذہین کھلاڑی ہیں اور اسلام آباد یونائیٹڈ کا اہم حصہ ہیں، وہ ٹیم کو متحد رکھتے ہیں اور مسائل پیدا نہیں ہونے دیتے ، جس کے باعث ڈریسنگ روم کا ماحول خوشگوار رہتا ہے ۔ اعظم خان ایک اچھے کرکٹر ہیں، انہیں غیر ضروری تنقید کا نشانہ بنایا جاتا ہے ، البتہ انکا ایک مسئلہ ہے وہ انکا وزن ہے ، انہیں اس پر مزید کام کرنے کی ضرورت ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں