ہر ٹیم کیخلاف اچھا کھیلنا ہی میری جاب :صاحبزادہ فرحان

ہر ٹیم کیخلاف اچھا کھیلنا ہی میری جاب :صاحبزادہ فرحان

لاہور(سپورٹس ڈیسک)اسلام آباد یونائیٹڈ کے کھلاڑی صاحبزادہ فرحان کا کہنا ہے کہ لاہور قلندرز کے خلاف کھیلنے کے لیے پُرجوش ہوں۔

لاہور میں گفتگو کرتے ہوئے صاحبزادہ فرحان نے کہا کہ گزشتہ سیزن میں لاہور قلندرز کا حصہ تھا، ہر کوئی کہہ رہا ہے کہ لاہور قلندرز کے خلاف اچھا پرفارم کرنا ہے لیکن میں نے ہر ٹیم کے خلاف اچھا کھیلنا ہے یہی میری جاب ہے ۔انہوں نے کہا کہ میرا ہدف یہی تھا کی جس طرح ڈومیسٹک کرکٹ میں کھیلا ہوں ویسے ہی پی ایس ایل میں کھیلوں، نیشنل ٹی ٹونٹی کپ میں 2 سنچریاں بنانے کا ہدف تھا، 3بنائیں اب بھی تسلسل برقرار رکھنا ہے ۔ صاحبزادہ فرحان کا کہنا ہے کہ پی ایس ایل کی دو تین فرنچائزز کی ری پلیسمنٹ رہتی تھی جو کہ میرے لیے اچھی بات تھی، اسلام آباد یونائیٹڈ نے مجھے منتخب کیا اور یہاں بھی فارم جاری ہے ۔انہوں نے کہا کہ اسلام آباد یونائیٹڈ کا کمبی نیشن اچھا بن گیا ہے اور یہ ڈریسنگ روم کے ماحول کی وجہ سے ہے ، سب سے اچھی چیز یہ ہے کہ کپتان اور کوچ اعتماد دیتے ہیں یہاں سب پرفارم کر کے آئے ہیں، سب برابر ہیں آپ کو اعتماد کی ضرورت ہوتی ہے اور جب اعتماد ملتا ہے تو اس سے بھرپور فائدہ ہوتا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں