آسٹریلین اوپن سکواش ،اشعب عرفان فائنل میں پہنچ گئے

ایڈیلیڈ (سپورٹس ڈیسک)پاکستان کے اشعب عرفان ساؤتھ آسٹریلین اوپن سکواش چیمپئن شپ کے فائنل میں پہنچ گئے ہیں۔
ایونٹ کے سیمی فائنل میں اشعب عرفان نے ہم وطن حمزہ خان کو 3-0 سے شکست دی، ان کا فائنل میں مقابلہ ملائشیا کے ڈنکن لی سے ہوگا۔سیمی فائنل میں ٹاپ سیڈ اشعب عرفان کی جیت کا سکور 11-3، 11-8 اور 11-7 رہا۔