ٹیسٹ چیمپئن شپ فائنل،جنوبی افریقا کو پہلی اننگز میں مشکلات

ٹیسٹ چیمپئن شپ فائنل،جنوبی افریقا کو پہلی اننگز میں مشکلات

لندن(سپورٹس ڈیسک)آئی سی سی ٹیسٹ چیمپئن شپ کے فائنل میں پہلے دن کے اختتام پر جنوبی افریقا نے پہلی اننگز میں چار وکٹوں کے نقصان پر 43 رنز بنا لیے ہیں اور 169 رنز کا خسارہ ابھی باقی ہے ۔

لارڈز میں جاری ٹیسٹ چیمپئن شپ کے فائنل میں جنوبی افریقا کی دعوت پر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے آسٹریلیا کی ٹیم 212 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔کینگروز کی جانب سے بیو ویبسٹر 72 رنز بنا کر نمایاں رہے ۔ سٹیون سمتھ 66، ایلکس کیرے 23، مارنس لبوشین 17، ٹریوس ہیڈ 11، کیمرون گرین 4، کپتان پیٹ کمنز 1، مچل اسٹارک 1 جبکہ نیتھن لیون اور عثمان خواجہ کھاتہ بغیر کھولے پویلین لوٹے ۔جنوبی افریقا کی جانب سے کیگیسو رباڈا نے 5، مارکو جینسن نے 3 اور ایڈن مارکرم اور کیشو مہاراج نے 1، 1 وکٹ حاصل کی۔جواب میں پروٹیز کی پہلی اننگز جاری ہے اور 43 رنز پر 4 کھلاڑی پویلین لوٹ چکے ہیں اور 169 رنز کی خسارہ پورا کرنا باقی ہے ۔ ریان رکلٹن 16، وائن مولڈر 6، ٹرسٹین سٹبز اور ایڈن مارکرم 0 کے انفرادی سکور پر پویلین لوٹے ہیں۔آسٹریلیا کی جانب سے مچل سٹار ک نے 2 جبکہ پیٹ کمنز اور جوش ہیزل ووڈ نے 1، 1 وکٹ حاصل کی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں