ٹینٹ پیگنگ کے مقابلے جاری ، گھڑ سواروں کاپاک فوج کوخراج تحسین
اسلام آباد(سپورٹس رپورٹر) 13ویں اسلام آباد ٹینٹ پیگنگ کے مقابلے وفاقی دارالحکومت میں جاری ہے جس میں ملک بھر سے 800گھڑ سوار مدمقابل ہیں۔۔۔
ایونٹ کے چیف آرگنائزر ذیشان نقوی کے مطابق ایف نا ئن پارک اسلام آباد میں جاری مقابلوں میں شرکا نے معرکہ حق میں تاریخی فتح پر افواج پاکستان کو بھرپور خراج تحسین پیش کیا جبکہ فضا بھی پاکستانی جھنڈوں سے لہراتی رہی۔ گھڑ سواروں نے افواج پاکستان کو شاندار انداز میں خراج تحسین پیش کرتے ہوے قومی پرچم تھامے مارچ پاسٹ بھی کیا ۔