پاکستان سپورٹس بورڈ کا طارق پرویز کو لیگل نوٹس

پاکستان سپورٹس بورڈ کا  طارق پرویز کو لیگل نوٹس

اسلام اباد(سپورٹس رپورٹر)پاکستان سپورٹس بورڈ نے پاکستان نام کے غیر قانونی استعمال پر طارق پرویز کو لیگل نوٹس جاری کر دیا ہے۔

نوٹس میں کہا گیا ہے کہ ایک غیر متعلقہ ادارہ جو خود کو پاکستان باڈی بلڈنگ اینڈ فٹنس فیڈریشن کے طور پر پیش کرتے ہوئے اپنے کاموں میں پاکستان کے نام کا ناجائز استعمال کر رہا ہے ، حالانکہ یہ ادارہ نہ تو پی ایس بی سے منسلک ہے اور نہ ہی اس سے تسلیم شدہ ہے ۔ نوٹس میں کہا گیا ہے کہ سات دن کے اندر تحریری وضاحت پی ایس بی کو فراہم کی جائے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں