پاک نیوزی لینڈہاکی فائنل کیلئے ایوب سٹیڈیم میں بڑی سکرین نصب

کوئٹہ (سپورٹس ڈیسک ) وزیر اعلی بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی خصوصی ہدایت پر ہاکی نیشنز کپ 2025 کے فائنل میچ کی براہ راست نشریات کے لیے۔۔۔
کوئٹہ کے ایوب سٹیڈیم میں بڑی سکرین نصب کی گئی اور عوام اس اہم مقابلے سے بھرپور لطف اندوز ہوئے لیکن قومی ٹیم کی مایوس کن کارکردگی کے باعث شائقین کومایوسی کاسامناکرناپڑا ۔ ضلعی انتظامیہ کی جانب سے شائقین کیلئے فول پروف سکیورٹی مہیا کی گئی۔