انگلینڈ کے سابق فاسٹ باؤلر ڈیوڈ سیڈ انتقال کر گئے

لندن(سپورٹس ڈیسک)انگلینڈ اور گلوسٹر شائر کے مشہور فاسٹ باؤلر ڈیوڈ 'سیڈ' لارنس کی 61 سال کی عمر میں انتقال پر کرکٹ سوگوار ہے جو ایک سال قبل موٹر نیورون کی بیماری میں مبتلا تھے ۔
لارنس نے 1988 اور 1992 کے درمیان انگلینڈ کے لیے پانچ ٹیسٹ کھیلے اور 17 سال تک جاری رہنے والے کیریئر میں 515 فرسٹ کلاس وکٹیں حاصل کیں، اور انہیں کنگ کی سالگرہ کے اعزاز کی فہرست میں گزشتہ ہفتے ایم بی ای بنایا گیا۔ 2022 میں، انہیں گلوسٹر شائر کا صدر نامزد کیا گیا، جو اس عہدہ والے والے پہلے سیاہ فام آدمی تھے ۔