ارشد ندیم نے بچوں کو فوکس ہوکر کھیلنے کا مشورہ دیدیا

ارشد ندیم نے بچوں کو فوکس ہوکر کھیلنے کا مشورہ دیدیا

لاہور(سپورٹس ڈیسک )اولمپک گولڈ میڈلسٹ جیولین تھروور ارشد ندیم نے بچوں کو فوکس ہوکر کھیلنے کا مشورہ دے دیا۔

 انہوں نے لاہور میں اولمپک ڈے کی تقریب میں شرکت کی، خوشی کا اظہار کیا اور کہا کہ اولمپک ڈے کی وجہ سے کھیلوں سے آگاہی ملتی ہے ۔ ایتھلیٹس کے لیے اس دن کو منانا ایک فخر کی بات ہے ، پہلی مرتبہ اولمپک گولڈ میڈلسٹ ہو کر اولمپک ڈے منارہا ہوں اور فخر محسوس کر رہا ہوں۔اولمپک گولڈ میڈلسٹ نے بچوں کو پیغام دیا کہ وہ فوکس ہوکر کھیلیں، میں چھوٹی جگہ سے آیا ہوں اور گولڈ میڈل جیتا، بچے محنت کریں تو وہ بھی میڈلز حاصل کر سکتے ہیں۔ ورلڈ ایتھلیٹکس چیمپئن شپ پر فوکس ہے ، اس کے لیے محنت بھی کر رہا ہوں، لاہور میں بہت گرمی ہے ، جلد انگلینڈ جارہا ہوں، وہاں 1 ماہ ٹریننگ کروں گا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں