ایشین ٹیم سنوکر چیمپئن شپ میں پاکستان کا شاندار آغاز

ایشین ٹیم سنوکر چیمپئن شپ میں پاکستان کا شاندار آغاز

کولمبو(سپورٹس ڈیسک)پاکستان ون ٹیم نے پاکستان ٹو کو 1-3 سے شکست دے کر ایشین 6 ریڈ ٹیم چیمپئن شپ کے سیمی فائنل میں جگہ بنالی۔

سری لنکا کے شہر کولمبو سے موصولہ اطلاعات کے مطابق تین مرتبہ کے عالمی چیمپئن محمد آصف اور اویس منیر پر مشتمل پاکستان ون نے سابق ایشین چیمپئن محمد سجاد اور شاہد آفتاب پر مشتمل ہم وطن ٹیم کو مات دے کر میڈل کا حصول یقینی بنالیا۔سیمی فائنل میں پاکستان ون کا مقابلہ ملائشیا سے ہوگا۔قبل ازیں پاکستان ٹیم ون نے گروپ مقابلوں میں کمبوڈیا اور قطر کو ہرانے کے بعد سری لنکاون کو1-3 کو شکست دی۔ پہلے میچ میں بحرین کو ہرانے کے بعد چین سے شکست کھانے والی پاکستان ٹو ٹیم نے اپنے تیسرے میچ میں میزبان ٹو کو 0-3 سے زیر کیا۔قطر کے خلاف پاکستان ون کی جیت کا سکور 47-81 ، 23-82 ، 23-63اور 16-62 رہا۔دوسری جانب پاکستان ٹو نے 2 میں سے ایک میچ جیتا، دوسرے میں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔شاہد آفتاب اور محمد سجاد پر مشتمل پاکستان ٹو نے پہلے میچ میں بحرین کو 2-3 سے ہرایا۔دیگر کوارٹر فائنل مقابلوں میں ہانک کانگ ون نے بحرین کو 0-3، ملائشیا نے ہانک کانگ ٹو کو 2-3 اور بھارت نے قطر کو 0-3 سے زیر کرلیا۔ اسطرح سیمی فائنل میں کامیابی کی صورت میں روائتی حریف پاکستان اور بھارت کے درمیان ٹائٹل کے لیے مقابلہ ہوگا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں