آغا صابر افغانستان میں ہائی پرفارمنس سینٹر کے بیٹنگ کوچ مقرر

 آغا صابر افغانستان میں ہائی  پرفارمنس سینٹر کے بیٹنگ کوچ مقرر

لاہور(سپورٹس ڈیسک)پاکستان کے سابق فرسٹ کلاس کرکٹر آغا صابر افغانستان میں ہائی پرفارمنس سینٹر کے بیٹنگ کوچ مقرر ہوگئے۔

آغا صابر کابل میں افغانستان کے نوجوان پلیئرز کے ساتھ کام کریں گے ۔آغا صابر نے کراچی، پی آئی اے اور پاکستان کسٹمز کی جانب سے مجموعی طور پر 112 فرست کلاس میچز کھیلے ، انہوں نے ڈسٹرکٹ سطح پر کوچنگ کا آغاز کیا تھا۔سابق فرسٹ کلاس کرکٹر نے ڈومیسٹک سطح پر کراچی وائٹس اور ایچ سی سی کی کوچنگ کی۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں