پاکستان کے حمزہ خان ویلنشیا اوپن سکواش کے فائنل میں پہنچ گئے
لاہور(سپورٹس ڈیسک )پاکستان کے حمزہ خان ویلنشیا اوپن سکواش کے فائنل میں پہنچ گئے ، سیمی فائنل میں حمزہ نے فرانس کے جوشوا فینیرا کو شکست دی۔
سپین میں جاری ویلنشیا اوپن سکواش کے سیمی فائنل میں پاکستانی پلیئر حمزہ خان نے 2-1 کے خسارے سے نکل کر 2-3 کی فتح حاصل کی،فائنل میں حمزہ خان کا مقابلہ ٹاپ سیڈ اسپین کے آئیکر پائیریس سے ہو گا۔ویلنشیا اوپن اسکواش کی انعامی رقم 15 ہزار ڈالر ہے ۔