اوول ٹیسٹ میں انگلینڈ کو 35رنز، بھارت کو 4وکٹیں درکار
برمنگھم(سپورٹس ڈیسک )انگلینڈ اور بھارت کے درمیان ہونے والا اوول ٹیسٹ دلچسپ مرحلے میں داخل ہو گیا،انگلینڈ نے 374 رنز کے تعاقب میں 6وکٹ پر 339 رنز بنا لیے ،میچ کے آخری دن انگلینڈ کو 35 رنز جبکہ بھارت کو 4 وکٹیں درکار ہیں۔
انگلینڈ کے جیمی سمتھ 2 اور جیمی اوورٹن 0 پر ناٹ آؤٹ ہیں، جبکہ جوروٹ 105 اور ہیرو بروک 111 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئے ۔ادھر سیریز میں سب سے زیادہ سنچریوں کا 70 سال پرانا ریکارڈ برابر ہو گیا، سیریز میں مجموعی طور پر 21سنچریاں بن گئیں،1955ء میں ہونے والی آسٹریلیا ویسٹ انڈیز سیریز میں بھی 21سنچریاں بنی تھیں،دریں اثنا پانچ میچز کی ٹیسٹ سیریز میں پہلی مرتبہ 50 ففٹی پلس سکور بن گئے ہیں۔