پولین نے ٹور ڈی فرانس فیمز سائیکل ریس جیت لی

 پولین نے ٹور ڈی فرانس فیمز سائیکل ریس جیت لی

پیرس (سپورٹس ڈیسک)فرانس کی سائیکلسٹ پولین فیرینڈ پریووٹ نے ٹور ڈی فرانس فیمز سائیکل ریس جیت لی۔

33 سالہ فرانسیسی سائیکلسٹ پولین  36 سال بعدٹور ڈی فرانس فیمز سائیکل ریس جیتنے والی دوسری خاتون فرانسیسی سائیکلسٹ بن گئی ہیں۔ان سے قبل فرانس کی سائیکلسٹ جینی لونگو نے 1989 میں یہ ریس جیتی تھی۔ فرانسیسی سائیکل سوار پولین فیرینڈپریووٹ نے پہلی مرتبہ ٹور ڈی فرانس فیمز سائیکل ریس کا ٹائٹل اپنے نام کر لیا ۔ نیدرلینڈز کی سائیکلسٹ ڈیمی وولرنگ ٹور ڈی فرانس فیمز سائیکل ریس میں دوسرے نمبر پر رہیں جبکہ پولینڈ کی سائیکل سوار کتارزینا نیویاڈوما تیسرے نمبر پر رہی ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں