توجہ سہ ملکی سیریز اور ایشیا کپ پر ہے :صاحبزادہ فرحان
فلوریڈا(سپورٹس ڈیسک)پاکستان کے اوپننگ بیٹر صاحبزادہ فرحان کا کہنا ہے کہ توجہ سہ ملکی سیریز اور ایشیا کپ پر ہے۔
ویسٹ انڈیز کے خلاف تیسرے ٹی 20 میچ کے ہیرو صاحبزادہ فرحان نے کہا کہ جیت میں حصہ ڈالنے پر خوشی ہے ۔انہوں نے کہا کہ صائم ایوب کے ساتھ حکمت عملی بنائی تھی اور ویسا ہی کیا۔