پہلا ٹی ٹونٹی،پاکستان اورآئرلینڈ کی خواتین آج مدمقابل

پہلا ٹی ٹونٹی،پاکستان اورآئرلینڈ کی خواتین آج مدمقابل

اسلام آباد(سپورٹس رپورٹر)پاکستان اورآئرلینڈ کی خواتین ٹیمیں آج ڈبلن میں تین میچوں کی سیریز کے پہلے ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میں مدمقابل ہونگی۔سیریز کے بقیہ دو میچز بھی ڈبلن میں8 اور 10 اگست کو کھیلے جائیں گے۔

پاکستان ویمنز ٹیم کی قیادت آل راؤنڈر فاطمہ ثنا کررہی ہیں۔ ٹیم نے اس دورے سے قبل کراچی میں ہونے والے طویل سکلز کیمپ میں سخت ٹریننگ کی ہے اور تمام کھلاڑی آئرلینڈ کے خلاف سیریز کے لیے بہت زیادہ ُپرامید نظرآتی ہیں۔کپتان فاطمہ ثنا کا کہنا ہے کہ ٹیم کا مورال بلند ہے ۔ کیمپ میں کھلاڑیوں نے کوچز کی نگرانی میں سکلز میں بہتری لانے پر بہت زیادہ محنت کیا ہے اور تمام کھلاڑی آئرلینڈ کے خلاف سیریز میں اپنی بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے کے لیے ُپرعزم ہیں۔ پاکستان ویمنز ٹیم میں شوال ذوالفقار کو صدف شمس کے ان فٹ ہوجانے کے سبب سکواڈ میں شامل کیا گیا ہے ۔ ایمان فاطمہ پہلی بار پاکستان ٹیم میں جگہ بنانے میں کامیاب ہوئی ہیں۔ پاکستان ویمنز کا آئرلینڈ کے خلاف ریکارڈ شاندار رہا ہے اس نے ابتک کھیلے گئے 19 میں سے 15 میچ جیتے ہیں اورصرف 4 میں اسے شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں