قومی ون ڈے سکواڈ فلوریڈا سے ویسٹ انڈیز پہنچ گیا
ٹرینیڈاڈ(سپورٹس ڈیسک)قومی ون ڈے سکواڈ فلوریڈا سے ویسٹ انڈیز پہنچ گیا ،کھلاڑی آج آپشنل ٹریننگ سیشن میں حصہ لیں گے۔۔۔
ٹریننگ سیشن مقامی وقت کے مطابق شام 5 بجے برائن لارا کرکٹ سٹیڈیم میں ہوگا،پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے مابین تین ون ڈے میچز کی سیریز 8 اگست کو شروع ہو گی۔