ناروے کپ:لیاری کے فٹبالر امان اللہ اوسلو میں غائب
اوسلو(سپورٹس ڈیسک)پاکستانی سٹریٹ فٹبال ٹیم کے رکن امان اللہ رؤف بلوچ ناروے میں غائب ہوگئے ۔
ساتھی فٹبالر نے انکشاف کیا ہے کہ امان اللہ نے چیمپئن شپ میں شرکت ہی نہیں کی۔ناروے کپ سٹریٹ فٹبال چیمپئن شپ میں پاکستان کی نمائندگی کرنیوالے فٹبالر امان اللہ رؤف بلوچ اوسلو میں ٹیم کو چھوڑ کر غائب ہوگئے ۔ ٹیم وطن واپس آچکی ہے ، امان اللہ رؤف بلوچ کا تعلق کراچی کے علاقے لیاری سے ہے ۔