ایشیا کپ میں شرکت کا کوئی باضابطہ دعوت نامہ نہیں ملا:بی ایچ ایف

 ایشیا کپ میں شرکت کا کوئی باضابطہ  دعوت نامہ نہیں ملا:بی ایچ ایف

لاہور (سپورٹس ڈیسک)ایشیا کپ میں پاکستان کی جگہ بنگلا دیش کو دعوت دینے کے معاملے پر بھارتی میڈیا کا ہاکی انڈیا کے آفیشل کے حوالے سے دعوے کا پول کھل گیا۔

ذرائع بی ایچ ایف کے مطابق بنگلا دیش ہاکی فیڈریشن کو ایشیا کپ میں شرکت کا کوئی باضابطہ دعوت نامہ نہیں ملا، نہ تو ہاکی انڈیا اور نہ ہی اے ایچ ایف نے کوئی خط بھیجا ہے ۔ذرائع بنگلا دیش ہاکی نے کہا کہ صورتِ حال سب کے سامنے ہیں، بنگلا دیش سٹینڈ بائی ضرور ہے ، باضابطہ دعوت نامے کے بعد دیکھیں گے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں