پاک بھارت ایشیا کپ میچز اماراتی بورڈ کی بھی یقین دہانی
لاہور(سپورٹس ڈیسک)ایشیا کپ میں پاک بھارت مقابلوں کی یقین دہانی اماراتی بورڈ نے بھی کروا دی جبکہ ای سی بی کے چیف آپریٹنگ آفیسر سبحان احمد نے کہا ہے کہ۔۔۔
میں ضمانت تو نہیں دیتا مگر دونوں ممالک کے آپس میں نہ کھیلنے کا خطرہ نہیں ہے ۔ سبحان احمد نے کہا کہ ایشیا کپ کا موازنہ ورلڈ چیمپئن شپ آف لیجنڈز جیسے نجی ایونٹس کے ساتھ نہیں کیا جا سکتا، ٹیموں کی جانب سے ایشیائی ٹورنامنٹ میں شرکت کی تصدیق سے قبل حکومتوں سے اجازت لی گئی تھی، ایسا شیڈول جاری ہونے سے قبل کیا گیا تھا، اس لیے مجھے امید ہے کہ ہم ڈبلیو سی ایل جیسی صورتحال سے دوچار نہیں ہوں گے ۔