ٹاپ اینڈ ٹی 20سیریز،پاکستان شاہینز ٹیم آج آسٹریلیا روانہ ہو گی
لاہور (سپورٹس ڈیسک)پاکستان شاہینز کی ٹیم آج ڈارون، آسٹریلیا روانہ ہو گی، جہاں وہ 14 سے 24 اگست تک جاری رہنے والے ٹاپ اینڈ ٹی 20 سیریز میں شرکت کرے گی۔
بورڈ نے 15 رکنی سکواڈ میں دو تبدیلیوں کا اعلان کیا ہے ۔ بیٹر حیدر علی کو معطل کیے جانے کے بعد ان کی جگہ محمد فائق کو شامل کیا گیا ہے جبکہ بائیں ہاتھ کے فاسٹ بولر سلمان مرزا کی جگہ فاسٹ بولر محمد وسیم جونیئر کو سکواڈ کا حصہ بنایا گیا ہے ۔