چین کی ایشیا کپ باسکٹ بال ٹورنامنٹ کے کوارٹر فائنل میں رسائی

چین کی ایشیا کپ باسکٹ بال ٹورنامنٹ کے کوارٹر فائنل میں رسائی

جدہ (سپورٹس ڈیسک ) چین نے ایف آئی بی اے ایشیا کپ باسکٹ بال ٹورنامنٹ کے اپنے گروپ سی کے تیسرے میچ میں جارڈن کی ٹیم کو ہرا کر نہ صرف مسلسل تیسری فتح حاصل کرلی بلکہ کوارٹر فائنل میں جگہ بھی پکی کرلی۔

اس فتح کے ساتھ ناقابل شکست چین کی باسکٹ بال ٹیم گروپ سی میں سب سے زیادہ 6 پوائنٹس کے ساتھ ٹاپ پوزیشن پر موجود رہی ۔ چین کی ٹیم کوارٹر فائنل راؤنڈ میں اپنا میچ 14اگست کو کھیلے گی۔ ٹورنامنٹ کے چاروں کوارٹر فائنلز 13 اور 14 اگست کو کھیلے جائیں گے ،سیمی فائنلز 16 اگست کو جبکہ فائنل میچ 17 اگست کو کھیلا جائے گا۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں