دوسرا ون ڈے بارش سے متاثر،ویسٹ انڈیز کامیاب
ٹرینیڈاڈ(سپورٹس ڈیسک)پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان کھیلے گئے دوسرے ون ڈے انٹرنیشنل میں ویسٹ انڈیز نے 5 وکٹ سے فتح حاصل کرلی۔ڈرک ورتھ لوئس میتھڈ کے تحت ویسٹ انڈیز کو 35 اوورز میں 181 رنز کا ہدف ملا ہے۔
ہوم ٹیم نے ہدف 10 گیندوں پہلے حاصل کرلیا، پاکستان کی جانب سے محمد نواز اور حسن علی نے 2، 2 وکٹ حاصل کیے جبکہ ابرار احمد ایک وکٹ ہی لے سکے ۔ویسٹ انڈیز کی فتح کے ساتھ ہی تین میچز کی سیریز ایک ایک سے برابر ہوگئی ۔اس سے قبل دوسرا ون ڈے بارش کے سبب 40 اوورز تک محدود کیا گیا، پاکستان کی اننگز کے دوران بارش کی وجہ سے میچ 3 مرتبہ روکا گیا۔37 ویں اوور کے کھیل کے دوران جب تیسری مرتبہ میچ روکا گیا تو پاکستان نے 7 وکٹ کے نقصان پر 171 رنز بنالیے تھے تاہم ڈرک ورتھ لوئس میتھڈ کے تحت ویسٹ انڈیز کو 35 اوورز میں 181 رنز کا ہدف ملا ۔ واضح رہے کہ ویسٹ انڈیز کے کپتان نے ٹاس جیت کر پاکستان کو بیٹنگ کی دعوت دی، پاکستان کی ابتدائی 3 وکٹ 64 کے سکور پر گرگئیں، صائم ایوب 23، بابر اعظم صفر اور عبداللّٰہ شفیق 26 رنز بناکر پویلین لوٹے ۔ محمد رضوان 16 رنز بناکر ایل بی ڈبلیو ہوئے ۔حسین طلعت 31، سلمان علی آغا 9 اور محمد نواز 5 رنز بناکر پویلین لوٹ گئے ۔