ورلڈ گیمز سنوکر، محمد آصف میڈل سے ایک فتح دور
چینگ ڈو (سپورٹس ڈیسک)پاکستان کے محمد آصف ورلڈ گیمز سنوکر کے سیمی فائنل میں پہنچ گئے ۔چین کے شہر چینگ ڈو سے موصولہ اطلاعات کیمطابق محمد آصف نے کوارٹر فائنل میں برطانیہ کے زیک کوسکر کو آؤٹ کلاس کرتے ہوئے۔۔۔
0-2 سے کامیابی حاصل کی۔محمد آصف نے پہلے فریم میں 51 کا بریک کھیلتے ہوئے 15-79 سے کامیابی حاصل کی جبکہ دوسرا فریم انہوں نے 31-89 سے اپنے نام کیا۔اب محمد آصف ورلڈ گیمز میں میڈل سے ایک فتح دور ہیں، سیمی فائنل میں فتح محمد آصف کا میڈل یقینی کردے گی۔ سیمی فائنل میں شکست کی صورت میں انہیں برانز میڈل کا میچ کھیلنا ہوگا۔ورلڈ گیمز کی تاریخ میں پاکستان اب تک ایک ہی میڈل جیتا ہے ۔ پاکستان کے لیے واحد میڈل سنوکر میں شوکت علی نے 2001 میں حاصل کیا تھا۔شوکت علی نے 2001 ورلڈ گیمز میں سنوکر کا برانز میڈل جیتا تھا۔دریں اثنا عالمی گیمز میں پاکستان کے نور زمان بخار کی وجہ سے سکواش کے پلیٹ ایونٹ کے فائنل مقابلے سے دستبردار ہوگئے ۔ عالمی انڈر 23 چیمپئن نور زمان کو ریٹائرڈ ہرٹ کی بنیاد پر مقابلے سے دستبردار ہونا پڑا، بعد ازاں ان کے حریف جنوبی افریقہ کے ڈی وین نیکر کو 0-3 سے فاتح قرار دے دیا گیا۔یہ امر قابل ذکر ہے کہ نور زمان ٹورنامنٹ کے دوسرے رانڈ میں شکست کھا بیٹھے تھے ۔