شبھمن گل،صوفیہ ڈنکلی آئی سی سی پلیئر آف دی منتھ
دبئی (سپورٹس ڈیسک)بھارت کے کپتان شبھمن گل اور انگلینڈ کی بیٹر صوفیہ ڈنکلی نے جولائی 2025 کے لیے آئی سی سی پلیئر آف دی منتھ ایوارڈ جیت لیا۔
شبھمن گل چار مرتبہ پلیئر آف دی منتھ کا اعزاز جیتنے والے پہلے کھلاڑی بن گئے ہیں۔ ویمنز کیٹیگری میں صوفیہ ڈنکلی نے بھارت کے خلاف 3 ون ڈے میچز میں 126 رنز اور 4 ٹی ٹونٹی میچز میں 144 رنز بنائے ۔ وہ ٹی ٹونٹی سیریز میں سب سے زیادہ رنز بنانے والی بیٹر بھی رہیں۔