ٹاپ اینڈ ٹی ٹونٹی سیریز ، پاکستان شاہین کا آج پہلا میچ
ڈارون(سپورٹس ڈیسک)پاکستان شاہینز ٹاپ اینڈ ٹی ٹونٹی سیریزکا آغاز آج بنگلہ دیش اے کے خلاف میچ سے کرے گی۔ٹیم کی قیادت محمد عرفان خان کررہے ہیں ۔
کپتان محمد عرفان خان کا کہنا ہے کہ بنگلہ دیش اے کے خلاف سیریز کا یہ پہلا میچ ہے لہذا کوشش ہے کہ اچھے کامبی نیشن کے ساتھ میدان میں اتریں اور سیریز کا آغاز اچھے انداز سے کریں۔محمد عرفان خان کا کہنا ہے کہ ہم پاکستان سے پریکٹس کرتے آئے ہیں اور یہاں آکر بھی پریکٹس کی ہے اور کنڈیشنز کے لحاظ سے ہر کھلاڑی کو اپنا رول دیا گیا ہے کہ وہ اس کے مطابق کھیلیں۔محمد عرفان خان کا یہ بھی کہنا ہے کہ یہ ٹورنامنٹ نوجوان کھلاڑیوں کے لیے اہم ہے کہ یہاں اچھی پرفارمنس کے بعد اگلا قدم پاکستان ٹیم ہوتی ہے لہذا تمام کھلاڑی بہت پرجوش ہیں۔