سنسناٹی اوپن ٹینس،الکاراز ٹاپ 16راؤنڈ میں داخل

 سنسناٹی اوپن ٹینس،الکاراز ٹاپ 16راؤنڈ میں داخل

اوہائیو (سپورٹس ڈیسک)سپین کے ٹینس سٹار، عالمی نمبر ٹو اور ایونٹ کے سیکنڈ سیڈڈ کارلوس الکاراز ،روس کے آندرے روبلوف اور کیرن خچانوف اپنی فتوحات کو برقرار رکھتے ہوئے اے ٹی پی سنسناٹی اوپن ٹینس ٹورنامنٹ میں مردوں کے سنگلز مقابلوں کے ٹاپ 16 راؤنڈ میں پہنچ گئے۔

 الکاراز نے سربین حریف حماد میڈجیڈوچ کو 0-2 سیٹس سے شکست دی تھی۔ آندرے نے آسٹریلوی حریف الیکسی پوپیرین کو ہرایا، امریکا کی ٹینس سٹار عالمی نمبر ٹواور ایونٹ کی سیکنڈ سیڈڈ کوکوگف،اٹلی کی ٹینس کھلاڑی جیسمین پالینی اور جمہوریہ چیک کی ٹینس سٹار باربورا کریجیکووا ڈبلیو ٹی اے سنسناٹی اوپن ٹینس ٹورنامنٹ میں خواتین کے سنگلز مقابلوں کے چوتھے راؤنڈ میں پہنچ گئیں ۔کوکوگف نے ویمنز سنگلز مقابلوں میں باآسانی اور بلامقابلہ چوتھے راؤنڈ میں پہنچ گئیں کیونکہ ان کو یوکرین حریف کھلاڑی ڈیانا اولیکسنڈریونا یاسٹریمسکا کے خلاف تیسرے راؤنڈ میچ میں واک اوور مل گیا تھا۔ اٹلی کی ٹینس کھلاڑی جیسمین پالینی نے ویمنز سنگلز مقابلوں کے تیسرے راؤنڈ میچ میں امریکی حریف کھلاڑی ایشلین کروگر کو شکست دے کر چوتھے راؤنڈ کے لئے کوالیفائی کیا ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں