ڈیتھ باؤلنگ،ٹاپ آرڈرمیں بہتری کی ضرورت :ہیسن

ڈیتھ باؤلنگ،ٹاپ آرڈرمیں بہتری کی ضرورت :ہیسن

ٹرینیڈاڈ(سپورٹس ڈیسک)قومی ٹیم کے ہیڈکوچ مائیک ہیسن نے کہا ویسٹ انڈیز کے خلاف ون ڈے سیریز ہارنے پرمایوسی ہے۔

ڈیتھ باؤلنگ اور ٹاپ آرڈرمیں بہتری کی ضرورت ہے مائیک ہیسن نے میڈیا سے گفتگو میں کہا دوسرا ون ڈے جتنے کاموقع تھا لیکن ہم اس موقع کا فائدہ نہیں اٹھا سکے ،تیسرے ون ڈے میں باولنگ کے دوران پہلے 35 اوورزمیں اچھا کھیلے ،ہم پلان بی پرعمل نہیں کرسکے ۔انہوں نے مزیدکہاہمارے پاس دفاعی باولنگ کے زیادہ اپشن نہیں تھے ،کچھ اچھی یارکرز ڈالی مگر زیادہ گیندیں بلے بازوں کے بیٹ کے نیچے دیں،حسن نواز نے اپنی پہلی ون ڈے سیریز میں بہترین پرفارمنس دکھائی،حسین طلت نے بھی بیٹنگ کے ساتھ اپنے جوہردکھائے ،ہماری ٹیم کے اسپن بولرز نے پوری سیریزمیں اچھا پرفارم کیا،سیریز میں بہت ساری مثبت چیزیں بھی سامنے آئیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں