ورلڈ گیمز ،یواے ای کے گولڈ سمیت تین تمغے جیت لئے
بیجنگ(سپورٹس ڈیسک)متحدہ عرب امارات کی قومی جیو جِٹسو ٹیم نے ورلڈ گیمز چینگدو 2025 میں جاری مقابلوں میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے تین تمغے اپنے نام کر لیے ۔
سعید الکبیسی نے 85 کلوگرام سے کم وزن کے مقابلے میں پرتگال، جنوبی کوریا اور سعودی عرب کے حریفوں کو شکست دے کر طلائی تمغہ جیتا۔مہدی الاولقی نے 77 کلوگرام سے کم وزن میں چاندی کا تمغہ حاصل کیا جبکہ محمد السویدی نے 69 کلوگرام سے کم وزن میں چاندی کا تمغہ جیتاہے ۔ورلڈ گیمز کا یہ 12واں ایڈیشن ہے جو 7 سے 17 اگست 2025 تک چینی شہر چینگڈو میں جاری ہے ، انہیں کھیلوں کا عالمی شوکیس سمجھا جاتا ہے جو ابھی تک اولمپک مقابلوں میں شامل نہیں۔