قائداعظم ٹرافی :فیصل آباد نے لاہور وائٹس کو ہرا دیا

قائداعظم ٹرافی :فیصل آباد نے لاہور وائٹس کو ہرا دیا

فیصل آباد کو 146 رنز کا ہدف ملا تھا جو اس نے 6 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کیا

اسلام آباد(سپورٹس رپورٹر)قائداعظم ٹرافی کرکٹ ٹورنامنٹ کے چھٹے راؤنڈ کے دوسرے دن فیصل آباد نے لاہور وائٹس کو 4 وکٹوں سے شکست دے دی ۔ شعیب اختر کرکٹ سٹیڈیم راولپنڈی میں فاٹا نے ایبٹ آباد کے خلاف پہلی اننگز 7 وکٹوں کے نقصان پر 687 رنز بناکر ڈکلیئر کردی ۔ خوشدل شاہ نے 206 رنز سکور کیے جو ان کے فرسٹ کلاس کریئر کا بہترین انفرادی سکور ہے ۔ عمران خان سٹیڈیم پشاور میں اسلام آباد کی ٹیم ملتان کے خلاف پہلی اننگز میں 333 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔ ملتان کی ٹیم پہلی اننگز میں170 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔ ملتان نے فالوآن کے بعد دوسری اننگز میں بغیر کسی نقصان کے 19رنز بنائے تھے ۔مرغزار کرکٹ گراؤنڈ میں کراچی بلوز کی ٹیم پشاور کے خلاف پہلی اننگز میں 391 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی ۔ پشاور کی ٹیم پہلی اننگز میں 165 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔ محمد عمر نے 30 رنز دے کر 6 وکٹیں حاصل کیں۔ کراچی بلوز نے دوسری اننگز میں بغیر کسی نقصان کے 24 رنز بنائے تھے ۔ڈائمنڈ کرکٹ گراؤنڈ اسلام آباد میں فیصل آباد کی ٹیم لاہور وائٹس کے خلاف پہلی اننگز میں 115رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔ لاہور وائٹس دوسری اننگز میں صرف 81 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔خرم شہزاد نے 5 وکٹیں حاصل کیں۔فیصل آباد کو جیتنے کے لیے 146 رنز کا ہدف ملا تھا جو اس نے 6 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔ ایبٹ آباد سٹیڈیم میں بہاولپور نے سیالکوٹ کے خلاف پہلی اننگز 9 وکٹوں پر 511 رنز بناکر ڈکلیئر کردی۔ حسن علی نے تین وکٹیں حاصل کیں۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں