پاکستان کی ٹیم رینکنگ بہتر ، سلمان،ابرار کی بھی ترقی

پاکستان کی ٹیم رینکنگ بہتر ، سلمان،ابرار کی بھی ترقی

ٹاپ ٹین میں واحد پاکستانی بلے باز بابراعظم جو ساتویں پوزیشن پر موجود

لاہور (سپورٹس ڈیسک)سری لنکا کے خلاف پہلا ون ڈے جیتنے کے بعد پاکستان ٹیم آئی سی سی ون ڈے رینکنگ میں چوتھے نمبر پر آگئی۔راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں پہلے میچ میں پاکستان نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد سری لنکا کو 6 رنز سے شکست دے کر سیریز میں 0-1 کی برتری حاصل کر لی۔پہلے ون ڈے سے قبل آئی سی سی ون ڈے رینکنگ میں پاکستان ٹیم پانچویں اور سری لنکن ٹیم چوتھے نمبر پر موجود تھی۔ سلمان علی آغا بیٹنگ رینکنگ میں 16ویں نمبر پر آ گئے ہیں۔ رینکنگ میں ٹاپ ٹین میں واحد پاکستانی بلے باز بابراعظم ہیں جو ساتویں پوزیشن پر موجود ہیں۔

ابرار احمد 20ویں نمبر پر ہیں جب کہ فہرست میں شاہین شاہ آفریدی 16ویں نمبر پر ہیں۔ صائم ایوب بہترین آل راؤنڈر برقرار پائے ۔ ٹی ٹونٹی بیٹرز میں ابھیشک شرما کا پہلا نمبر برقرار ہے جبکہ سری لنکا کے کوشل پریرا 2 درجے ترقی کے بعد 7ویں نمبر موجود ہیں۔ صاحبزادہ فرحان 11ویں پوزیشن پر پہنچے ۔ مینز ٹی ٹونٹی بولرز میں پاکستان کے ابرار احمد 8 ویں نمبر پر موجود ہیں۔ پاکستانی پیسر شاہین آفریدی 13 ویں پوزیشن پر پہنچے ۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں