اے ایف سی کوالیفائرز ،پاکستان اور شام کا آج ٹاکرا
قومی فٹبال ٹیم میں بہترین کھلاڑیوں کا سکواڈ بنانا پلان ہے ، کوچ نولبرٹو سولانو
اسلام آباد(سپورٹس رپورٹر)پاکستان اور شام کے درمیان اے ایف سی کوالیفائرز 2027 کا اہم میچ آج جناح سٹیڈیم اسلام آباد میں ہو گا، جہاں پاکستان اور شام کی ٹیمیں دن دو بجے آمنے سامنے ہوں گی۔ قومی فٹبال ہیڈ کوچ نولبرٹو سولانو نے کہا ہے کہ افغانستان کے خلاف قومی فٹبال ٹیم نے بہتر پرفارمینس دی،ہمیں حقیقت کا بخوبی معلوم ہے ، کھلاڑیوں کو تجربہ دینا چاہتے ہیں،قومی فٹبال ٹیم کے کھلاڑی پاکستان کے لیے پرفارمنس دیناچاہتے ہیں،قومی فٹبال ٹیم میں مزید ٹیلنٹ کو شامل کرنے کا پلان ہے ،آئندہ ٹورنامنٹس میں ہر بین الاقوامی میچ اہم ہوگا،قومی فٹبال ٹیم میں بہترین کھلاڑیوں کا سکواڈ بنانا پلان ہے۔
قومی فٹبال کھلاڑی اعتزاز احسن نے پریس کانفرنس میں کہا کہ پاکستان میں کھلاڑیوں کو لیگ چاہیے ،ڈومیسٹک لیگ کے بعد بین الاقوامی لیگز کا تجربہ پاکستانی فٹبالرز کو دینا ضروری ہے ، ہیڈکوچ شام فٹبال ٹیم نے کہا ہے کہ پاکستان میں گرم جوشی سے استقبال کیاگیا، سکیورٹی بہترین ہے ، انٹرنیشنل سطح پرفٹبال میچزجیتنا چیلنجنگ ہوتاہے ، شام میں مجموعی طور پر دو سو سے زائد انٹرنیشنل سطح کے کھلاڑی موجود ہیں،سیریئن پریمئر لیگ کا ہر میچ دیکھاجاتاہے ، جس کے بعد سکواڈ بنایاجاتاہے ،شام کے کپتان نے کہا پاکستان کے خلاف فٹبال میچ اچھا ہوگا۔