سمتھ نے اپنے اور آرچر کے درمیان تلخی کو اچھی بات قرار دیدیا
برسبین (سپورٹس ڈیسک)ایشز سیریز کے گابا ٹیسٹ میں وننگ شاٹ کپتان سٹیو سمتھ نے کھیلا تھا جس کے بعد وہ جذباتی انداز میں ساتھ کھلاڑی سے بغلگیر ہوگئے۔۔۔
اس میچ میں ان کے اور جوفرا آرچر کے درمیان پچ پر شدید تلخ جملوں کا تبادلہ ہوا، میچ میں ہونے والی اس دلچسپ جھڑپ پر گفتگو کرتے ہوئے سمتھ نے کہا کہ یہ سب چیزیں بس میدان میں رہتی ہیں، یہ ایک اچھا مذاق تھا۔انھوں نے کہا کہ وہ ایک اچھا حریف ہے اور وہ آپ پر سختی سے آتا ہے اس لیے یہ ان کے ساتھ کھیل کر مزہ آیا۔