ٹی ٹونٹی ورلڈکپ :ٹکٹس کی فروخت کا آج سے آغاز
دبئی (سپورٹس ڈیسک)ٹی ٹونٹی ورلڈکپ 2026 کے ٹکٹس خریدنے کے خواہشمند شائقین کیلئے بڑی خوشخبری سامنے آگئی۔۔۔
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے ٹکٹس کی فروخت کے وقت کا اعلان کردیا۔ ٹکٹس کی فروخت آج شام 6 بج کر 15 منٹ پر شروع ہوگی۔ٹورنامنٹ کے تاریخی 10ویں ایڈیشن کی میزبانی بھارت اور سری لنکا کریں گے ، جس میں 7 فروری سے 8 مارچ تک آٹھ مختلف مقامات پر میچز کھیلے جائیں گے ۔