آئی سی سی پوسٹر میں پاکستانی کپتان کی تصویر غائب،شائقین برہم

 آئی سی سی پوسٹر میں پاکستانی کپتان کی تصویر غائب،شائقین برہم

لاہور(سپورٹس ڈیسک)آئی سی سی ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کے ٹکٹوں کی فروخت شروع ہو گئی ہے ۔آئی سی سی کی جانب سے ٹکٹوں کی فروخت کا آغاز ہوگیا جس کیلئے سوشل میڈیا پر پوسٹر جاری کیا گیا۔

 پوسٹر میں بھارتی ، سری لنکن، جنوبی افریقی، انگلینڈ اور آسٹریلوی کپتان کی تصویر شامل ہے ۔لیکن آئی سی سی کی جانب سے پاکستان کے ساتھ ایک بار پھرتعصب کا مظاہرہ کیا گیا ، پوسٹر سے پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان سلمان علی آغا کی تصویر غائب کردی ۔آئی سی سی کے اس رویے پر پاکستانی شائقین برہم ہوگئے اور آئی سی سی پر تنقید کی ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں