انڈر 19 ایشیا کپ: سمیر، احمد کی سنچری ، پاکستان کی 297 رنز سے فتح

 انڈر 19 ایشیا کپ: سمیر، احمد کی سنچری ، پاکستان کی 297 رنز سے فتح

گروپ اے کے میچ میں ملائیشین ٹیم 346 رنز کے تعاقب میں صرف 48 رنز پر ڈھیر،کوئی کھلاڑی ڈبل فیگرز میں داخل نہ ہوسکا سمیر منہاس نے177رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی انہیں مین آ ف دی میچ قرار دیا گیا،احمد حسین132رنز بناکر آؤٹ ہوئے

دبئی(سپورٹس ڈیسک)انڈر 19 ایشیا کپ میں پاکستان نے ملائشیا کو 297 رنز سے شکست دے کر فاتحانہ آغاز کردیا۔دبئی میں کھیلے گروپ اے کے میچ میں ملائیشین ٹیم 346 رنز کے ہدف کے تعاقب میں صرف 48 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔ملائشیا کا کوئی بھی کھلاڑی ڈبل فیگرز میں داخل نہ ہوسکا۔ کپتان ڈیاز پیٹرو اور محمد اکرم 9،9 رنز بناکر ٹاپ سکورر رہے ۔پاکستان کی جانب سے علی رضا اور محمد صیام نے 3،3، دانیال علی خان نے 2 اور نقاب شفیق نے ایک وکٹ حاصل کی۔اس سے قبل ملائشیا نے ٹاس جیت کر پاکستان کو پہلے بیٹنگ کرنے کی دعوت دی تھی۔

تو 2 وکٹیں جلد گرنے کے بعد سمیر منہاس اور احمد حسین نے تیسری وکٹ پر 293 رنز کی پارٹنرشپ قائم کی تھی۔پاکستان نے مقررہ 50 اوورز میں 3 وکٹوں کے نقصان پر 345 رنز بنائے تھے ۔سمیر منہاس نے 177 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی تھی جس میں 8 چھکے اور 11 چوکے شامل تھے انہیں مین آٖ ف دی میچ قرار دیا گیا۔ کپتان فرحان یوسف 8 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے تھے ۔احمد حسین 132 رنز کی شاندار اننگز کھیل کر آؤٹ ہوئے تھے جبکہ عثمان خان ایک اور علی حسن بلوچ 14 رنز بناکر آؤٹ ہوئے تھے ۔پاکستان ٹیم ایونٹ میں اپنا اگلا میچ 14 دسمبر کو روایتی حریف بھارت کے خلاف کھیلے گی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں