پاکستانی کرکٹرز سے بگ بیش کو شہرت مل رہی:شاداب

پاکستانی کرکٹرز سے بگ بیش کو شہرت مل رہی:شاداب

ہم سب ایک دوسرے کے خلاف کھیلنے کے منتظر ہیں، قومی آل راؤنڈر کی گفتگو

سڈنی (سپورٹس ڈیسک)قومی ٹیم کے سپن بولنگ آل راؤنڈر شاداب خان نے کہا ہے کہ خوشی ہو رہی ہے کہ پاکستان کے کرکٹرز کی وجہ سے آسٹریلیا کی بگ بیش لیگ کو شہرت مل رہی ہے ۔شاداب خان نے سڈنی سے ورچوئل میڈیا ٹاک کے دوران کہا کہ بگ بیش لیگ کے لیے اچھی تیاری ہے ، گزشتہ سال کے رنرز اپ ہیں۔ کوشش ہوگی گزشتہ برس جو کمی رہ گئی تھی اس کو پورا کریں۔انہوں نے کہا کہ خوشی ہو رہی ہے کہ پاکستان کے بڑے نام اس مرتبہ بی بی ایل کھیل رہے ہیں، پاکستان کے بڑے ناموں کی وجہ سے لیگ کو بھی شہرت مل رہی ہے۔

پہلے بھی پاکستان کے کرکٹرز آسٹریلیا آکر کھیلتے رہے ہیں لیکن ایک ساتھ اتنی تعداد پہلے نہیں تھی۔انہوں نے کہا کہ ملک میں تو ہم ایک دوسرے کے خلاف کھیلتے رہے ہیں، بیرون ملک پہلی مرتبہ کھیل رہے ہیں، ہم سب ایک دوسرے کے خلاف کھیلنے کے منتظر ہیں، دوستوں کے خلاف کھیلنے کا الگ احساس ہے ۔شاداب خان نے کہا کہ بی بی ایل میرے لیے بڑی اہم ہے ، 5 ماہ کے بعد میں ایکشن میں ہوں گا، بی بی ایل میرے لیے اچھا موقع ہے ، مجھے اس سے زیادہ سے زیادہ فائدہ اٹھانا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں