نیشنل گیمز:ایچ ای سی نے فینسنگ چیمپئن شپ جیت لی

نیشنل گیمز:ایچ ای سی نے فینسنگ چیمپئن شپ جیت لی

پنجاب نے 16گولڈ میڈلز جیتے ، ووشو میں زیب حسنین نے گولڈ میڈل جیتا

راولپنڈی(سپورٹس رپورٹر)ایچ ای سی نے نیشنل گیمز کی فیڈریشن سپورٹس فیسٹیول میں کامیابی حاصل کرتے ہوئے مردوں اور خواتین دونوں کی فینسنگ چیمپئن شپ جیت لی۔ مردوں کے مقابلے میں ایچ ای سی کی ٹیم 3 گولڈ، 2 سلور، 1 برانز میڈل کے ساتھ پہلے نمبر رہی،خواتین کے مقابلوں میں ایچ ای سی کی ٹیم نے 3 گولڈ، 3 سلور، 3 برانز میڈل حاصل کر کے مقابلے اپنے نام کیے۔

نیشنل گیمز کراچی میں پنجاب نے 16گولڈ میڈلز جیت لئے ،ووشو میں زیب حسنین 85کلوگرام کیٹیگری میں گولڈ میڈل جیت لیا جبکہ گرلز ووشو میں مریم رفیق نے مائنس 56کلوگرام میں واپڈا کی صاحبہ یوسف کو ہرا کر گولڈ میڈل اپنے نام کیا، پنجاب اب تک فینسنگ میں 4، ووشو میں 4،کراٹے میں 3، ریسلنگ میں 2بیڈمنٹن میں ایک، جمناسٹک میں ایک اور ویٹ لفٹنگ میں ایک گولڈمیڈل اپنے نام کرچکا ہے ۔اسی طر ح ویٹ لفٹنگ میں پنجاب کے فرقان بٹ نے 89کلوگرام کیٹیگری میں گولڈ میڈل جیت لیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں