بھارت میں میسی کے اعزاز میں 70 فٹ بلند مجسمہ تیار

بھارت میں میسی کے اعزاز  میں 70 فٹ بلند مجسمہ تیار

نئی دہلی (سپورٹس ڈیسک)بھارت میں لیونل میسی کے اعزاز میں 70 فٹ بلند اونچا مجسمہ تیار کرلیا گیا۔ عالمی فٹبال سٹار لیونل میسی آج بھارت کے خصوصی تین روزہ دورے کے لیے بھارت پہنچیں گے۔

 آٹھ بار بیلن ڈی اور جیتنے والے میسی اپنے 70 فٹ بلند مجسمے کی نقاب کشائی کرینگے ۔مجسمہ میسی کو فیفا ورلڈکپ ٹرافی اٹھائے ہوئے دکھاتا ہے اور اسے کلکتہ کے سری بھومی سپورٹنگ کلب نے لیک ٹاؤن، ساؤتھ دم دم میں مکمل کیا ہے ۔ منتظمین کے مطابق یہ دنیا میں کسی بھی فٹبالر کا سب سے اونچا مجسمہ ہے ۔ میسی کے اعزاز میں Hola Messi فین زون بھی قائم کیا گیا ہے۔ جس میں تخت پر بیٹھے میسی کا لائف سائز ریپلیکا، میسی کی ٹرافیوں کی گیلری، میامی میں میسی کے گھر کا ماڈل شامل ہیں۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں