ٹیم کے بیٹنگ آرڈر میں تبدیلی غلطی قرار، گمبھیر تنقید کی زد میں
ممبئی (سپورٹس ڈیسک)جنوبی افریقہ کے خلاف دوسرے ٹی20 میچ میں بھارت کو 51 رنز سے شکست کے بعد گوتم گمبھیر کے فیصلوں پر سوالات اْٹھنے شروع ہوگئے۔
گوتم گمبھیر کو کھلاڑی سوریاکمار یادیو کے بیٹنگ آرڈر میں تبدیلی کے فیصلے کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا گیا۔ رابن اْتھپا نے کہا کہ بیٹنگ آرڈر میں تبدیلی کرنی ہے تو اسے حکمت عملی کے تحت کرنا چاہیے ، ورنہ بیٹنگ یونٹ بیسمت دکھائی دیتا ہے ۔جنوبی افریقہ کے ڈیل سٹین نے بھی گمبھیر کے فیصلے کو اہم غلطی قرار دیا ہے ۔