نیو یارک میں آج PSLٹرافی ٹور اور پلیئرز فین مومنٹ ایونٹ کا اعلان
لاہور(سپورٹس ڈیسک ) پی سی بی نے آج 14 دسمبر کو نیو یارک میں ایچ بی ایل پی ایس ایل ٹرافی ٹور اور پلیئرز فین مومنٹ ایونٹ کے انعقاد کا اعلان کر دیا۔
پریس ریلیز کے مطابق پاکستان کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی ایچ بی ایل پی ایس ایل ٹرافی کے ساتھ شام پانچ بجکر 30 منٹ پر ٹائمز اسکوائر پر موجود ہوں گے اور پاکستان سپر لیگ کی گلوبل سپرٹ کو مداحوں کے ساتھ منائیں گے ۔ نیو یارک میں موجود پاکستان کرکٹ اور ایچ بی ایل پی ایس ایل مداحوں کو اس منفرد فین انگیجمنٹ مومنٹ میں شرکت کی دعوت دی گئی۔